پی ایف یو جے ورکرز کے طرف سے سویڈن میںقرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر شدید مذمت
پی ایف یو جے ورکرز کے طرف سے سویڈن میںقرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر شدید مذمت
اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(ورکرز ) کے صدر پرویز شوکت سیکرٹری جنرل شاہد علی اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل انیس حیدر نے مشترکہ بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت پاکستان اسلامی ممالک کی تمام حکومتوںسے مطالبہ کیا ہے کہ سویڈن کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطہ کیا جائے دنیا بھر کے مسلمان قرآن پاک کی بےحرمتی اور حضو ر نبی کریم کی شان میں گستاخیاں برداشت نہیں کر سکتے ایک سازش کے تحت ایسی کارروائیاں کر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جارہا ہے اور اس میں اشتعال دلایا جارہا ہے ، پی ایف یو جے کے صدر پرویز شوکت نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی مطالبہ کیا ہے ،کہ جن ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور حضور کی شان میں گستاخی کی گئی ہو اس ملک کے خلاف سخت اقدامات کئے جائیں پرویز شوکت اور شاہد علی نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں نہتے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کو روکا جائے ۔
Comments are closed.