نوشہرہ پولیس نے ماہ جون 2023 میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 06 گینگ کے کارندے گرفتار کرکے 12 موٹر بائیک،09 موبائل فونز ،22لاکھ 63 ہزار کی نقد رقم برآمد کرلی۔جبکہ 137 مجرمان اشتہاری ، 206 منشیات فروش گرفتار۔سالہا سال سے چلنے والی 04 خونی دُشمنیوں کا خاتمہ۔

نوشہرہ پولیس نے ماہ جون 2023 میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 06 گینگ کے کارندے گرفتار کرکے 12 موٹر بائیک،09 موبائل فونز ،22لاکھ 63 ہزار کی نقد رقم برآمد کرلی۔جبکہ 137 مجرمان اشتہاری ، 206 منشیات فروش گرفتار۔سالہا سال سے چلنے والی 04 خونی دُشمنیوں کا خاتمہ۔ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد کرلی گئی

پشاور(ایم-الیاس):ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود کی سربراہی میں 3 سرکل اور 10تھانہ جات کی سطح پر نوشہرہ پولیس نے ماہ جون 2023 میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔موٹر بائیک چور،موبائل سنیچر کے 06گینگ کے کارندے گرفتار کرکے جن کی نشاندھی پر12بائیک ،09موبائل فونز برآمد کرلیے گئے اسی طرح مختلف ملزمان۔ سے کل 22لاکھ 63 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے جبکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران قتل،اقدام قتل اور سنگین مقدمات میں مطلوب 137 مجرمان اشتہاری گرفتار۔نوجوان نسل اور معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے والے منشیات فروشوں، سمگلروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 206 منشیات فروش گرفتار۔جن کے قبضے سے 248 کلوگرام چرس ,30.5 کلوگرام افیون، 20.5 کلوگرام آئس برآمد کر کے منشیات فروشوں کو جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔سالہا سال سے چلنے والی مختلف مقامات پر 04 خونی دُشمنیوں میں مشران کے ذریعے صلح کرکے خون خرابے کا خاتمہ کر دیاگیا ۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کے دوران 13 کلاشنکوف ، 09 بندوقیں ، 231 پستول اور 2317 مختلف بور کارتوس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔دوسرے علاقوں سے آئے ہوئے بغیر قانونی رہائش پذیر 131 کرایہ داران کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔امن عامہ کو برقرار رکھنے کی خاطر 1719 افراد سے انسدادی کاروائیاں عمل میں لائی جاکر 1694 مشتبہ گان گرفتار ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے کہا کہ عوام کی عزت جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں پولیس کا ہے کام مدد آپ کی ۔

Daily Askar

Comments are closed.