خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بنوں میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہوید روڈ پر آئس کریم کارخانے پر اچانک چھاپہ مارا اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بنوں میں فوڈ سیفٹی افسران نے ملاوٹ مافیا کاروائی کی
،خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بنوں میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ہوید روڈ پر آئس کریم کارخانے پر اچانک چھاپہ مارا اس سلسلے میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بنوں میں فوڈ سیفٹی افسران نے ملاوٹ مافیا کاروائی کی اور انسپکشن کے دوران آئس کریم کارخانے سے ایکسپائرڈ فوڈ کلرز اور تقریباً 3 ہزار کلوگرام سے زائد مس لیبل، غیر معیاری اور مضر صحت آئس کریم برآمد کرکے موقع پر تلف کردیا گیا فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص صفائی صورتحال پر فیکٹری مالک پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا
دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی کو سراہا انھوں نے فوڈ سیفٹی افسران کو
صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ
قانون کی خلاف خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments are closed.