ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر میں سیکیورٹی گارڈزکی کلاس کو ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل (ر) وقاراحمدنے سیفٹی ایس او پیز بارے لیکچر دیا۔
ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ریجنل ٹریننگ سنٹر میں سیکیورٹی گارڈزکی کلاس کو ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ ویجیلنس کرنل (ر) وقاراحمدنے سیفٹی ایس او پیز بارے لیکچر دیا۔ انہوں نے سیکیورٹی گارڈز کو سیکیورٹی معاملات اور ذمہ داریوں کے متعلق آگاہی دی۔ سٹاف کو میپکو دفاتر، تنصیبات، رہائشی کالونیوں کی حفاظت کے بارے اور دوران ڈیوٹی فرائض کی انجام دہی کے لئے لیکچر دیاگیا۔ پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر انجینئر عبدالرحمن، ایڈیشنل ایکسین انجینئر غلام جیلانی قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمن عاصم علی جاوید نے بھی سیکیورٹی گارڈز کو ہدایات دیں۔
Comments are closed.