پنجاب بھرمیں 1252ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1327 زخمی ہوئے

0

 

 

پنجاب بھرمیں 1252ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1327 زخمی ہوئے
لاہور:  ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1252ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں  716افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔611معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 595ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 575مسافراور165پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ220ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت238متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد88حادثات میں 89متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان86دثات میں 79متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1335متاثرین میں 1048مرد اور287خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 281افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور695افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ359زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1116موٹرسائیکلز،70آٹو رکشے،105کاریں،31وین،14مسافربسیں،17ٹرک اور107دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

Daily Askar

Comments are closed.