آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ،

لاہور 04 جولائی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر بیرون ملک مفرور اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ،

مخالف کو قتل اور دو پولیس اہلکاروں کو شہید کرکے فرار ہونے والا خطرناک اشتہاری اٹلی سے گرفتار۔

محمد ارشد نامی اشتہاری 10برس سے مفرور تھا اور اپنی شناخت چھپا کر مختلف ممالک میں روپوشی کی زندگی گذار رہا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس

سپیشل آپریشن سیل، سی آئی اے کی ٹیم نے اشتہاری محمد ارشد کو اٹلی میں ٹریس کرکے اکتوبر میں گرفتار کیا۔ترجمان پنجاب پولیس

انٹر پول کی مدد سے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پنجاب پولیس کی ٹیم ملزم کو اٹلی سے لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس

اشتہاری محمد ارشد نے 2013 میں پولیس حراست میں اپنے مخالف شہاب دین کو قتل کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس

ملزم سے فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکاروں گلفان اللہ اور افتخار احمد نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔ترجمان پنجاب پولیس

اشتہاری محمد ارشد 10برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا تاہم وہ شناخت بدل کر فرار ہوگیا۔ترجمان پنجاب پولیس

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خطرناک اشتہار ی کو گرفتار کرکے پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباش

سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم، انسپکٹر خالد نواز وریا اور سب انسپکٹرچمن شہزاد کی کارکردگی کو سراہا۔

قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان سمیت دیگر واقعات میں ملوث اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی کا حکم

انٹر پول او ر ایف آئی اے کی مدد سے خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کا عمل مزید تیز کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انورکی ہدایت

(ڈی پی آر پنجاب پولیس)

Daily Askar

Comments are closed.