ڈسٹرکٹ چمن میں 4 کو جولائی یوم شہداء پولیس صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی جوش و جذبے سے منایا گیا

یوم شہداء کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابرھیم سپرنٹینڈنٹ آف پولیس محمد نعیم اچگزئی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نوید عالم اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر عبدالسلام ڈپٹی میئر چمن مطیع اللہ اچکزئی اور مختلف قبائلی وہ سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی
۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن اسماعیل ابرھیم نے کہا کہ بلوچستان پولیس فورس کے جوانوں نے فرض کی راہ میں کبھی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا۔
میں بلوچستان پولیس کے شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں جن کے پیاروں نے شہادت کا عظیم مقام حاصل کیا۔
۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہداء کو سلام ہم سلام پیش کرتے ہیں
۔بلوچستان پولیس کے افسران اور اہلکاران بلو چستان کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیروز ہیں۔
۔میں یوم شہداء پولیس کے موقع پر شہداء کے لواحقین کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم سب انکے ساتھ کھڑے ہیں

Daily Askar

Comments are closed.