اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو فراڈ متاثرہ صارف کو منافع کے ساتھ 79,500 روپے واپس کرنے کا حکم
تمام بینک آن لائن فراڈ روکنے کیلئے نظام میں خامیوں کو دور کریں، صارفین کو ڈیجیٹل بینکنگ کے بارے میں آگاہ کریں، صدر مملکت
تمام بینک ڈیجیٹل بینکنگ فعال کرنے سے پہلے صارفین کو آن لائن فنڈز کی منتقلی کی سہولت کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں تعلیم دیں ، صدر مملکت
تمام بینک آن لائن فنڈز کی منتقلی کی سہولت، صارفین کی رضامندی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کے متعلقہ قواعد و ضوابط کی تعمیل کریں، صدر مملکت
متنازعہ لین دین کی شکایت مسترد ہونے پر صارف کو سادہ خط میں بینکنگ محتسب سے ریلیف کیلئے رجوع کرنے کا بتایا جائے ، صدر مملکت
صدر مملکت نے یو بی ایل کی جانب سے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف درخواست مسترد کر دی
عبدالرؤف (شکایت کنندہ ) کو بینک کی ہیلپ لائن سے ملتے جلتے فون نمبر سے کال موصول ہوئی ، تفصیلات
کالر نے تعارف بینک نمائندے کے طور پر کرایا ، صارف کی بینکنگ تفصیلات طلب کیں، جو اس نے فراہم کیں
بعد میں، صارف کے اکاؤنٹ سے 79,500 روپے کی رقم آن لائن ٹرانسفر کی گئی
صارف نے کھوئی ہوئی رقم کی واپسی بینک سے رجوع کیا لیکن ریلیف نہ ملا
صارف نے معاملہ بینکنگ محتسب کے سامنے اٹھایا، جس نے اس کے حق میں احکامات جاری کیے
بینک نے بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو درخواست دائر کی
درخواست پر فیصلہ کرنے سے قبل صدر مملکت نے کیس کی ایوان صدر میں سماعت کی
شکایت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ سے متعدد چھوٹی رقوم کی 16 ٹرانزیکشنز کی گئیں، بینک کا سماعت میں مؤقف
شکایت کنندہ کو اپنی ذاتی تفصیلات کو محفوظ رکھنا چاہیے تھا ، بینک کا سماعت میں مؤقف
متنازعہ لین دین کا بینک کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا ، بینک
صارف نے خود اپنی بینکنگ کی معلومات کالر کے ساتھ شیئر کی ، بینک
بینک دو مختلف مراحل کو ایک دوسرے کے ساتھ الجھا رہا ہے ، صدر مملکت کے سماعت میں ریمارکس
پہلا مرحلہ آن لائن ٹرانسفر کی سہولت کھولنے کیلئے صارف کی رضامندی حاصل کرنا ہے ، صدر مملکت
دوسرا مرحلہ آن لائن بینکنگ لین دین سے پہلے صارف کی تصدیق کرنا ہے ، صدر مملکت
بینک نے آن لائن چینل صارف کی رضامندی کے بغیر کھولا، صدر مملکت کے ریمارکس
بینک نے صارف کو سہولت کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بتائے بغیر چینکل کھولا ، صدر مملکت
بینک صارف ڈیجیٹل بینکنگ سے واقف نہیں ، صدر مملکت ریمارکس
بلا اجازت آن لائن فنڈز ٹرانسفر سہولت کھولے بغیر فراڈ ممکن نہیں تھا، صدر مملکت
بینک نے اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی تعمیل نہیں ، صدر مملکت
یونائیٹڈ بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی عدم تعمیل بدانتظامی کے مترادف ہے، صدر مملکت
بینک کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ، بینک اپنے نظام کو بہتر بنائے ، صدر مملکت
بینک اکاؤنٹس کھولنے کے وقت صارفین کو معلومات فراہم کی جائیں، صدر مملکت
بینک 30 دنوں کے اندر منافع کے ساتھ 79,500 روپے صارف کو واپس کرے ، صدر مملکت
Comments are closed.