اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے الیکشنز ( دوسری ترمیم) بل، 2023 ء کی منظوری دی

بل کا مقصد الیکشن ایکٹ ، 2017 ء میں ترمیم کرنا ہے

صدر مملکت نے پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ بل ، 2023 ء کی بھی منظوری دی

بل کا مقصد پاکستان ساورن ویلتھ فنڈ کا قیام ہے

صدر مملکت نے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی بل ، 2023 ء کی بھی منظوری دی

بل کا مقصد ایئر پورٹس کے بہتر انتظام، آپریشن اور ترقی اور ایئر ٹرانسپورٹ خدمات میں بہتری کیلئے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا قیام ہے

صدر مملکت نے تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی

Daily Askar

Comments are closed.