گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پانچ اگست کا دن بھارت کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے.

کوئٹہ 5 اگست 2023 : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پانچ اگست کا دن بھارت کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے. مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا پانچ اگست 2019 کو مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے ارٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی کرکے اپنے غیرجمہوری چہرہ کو بےنقاب کیا۔ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے چار سال مکمل ہوچکے ہیں. آج بھارت کے مسلسل ظلم، جبر، استحصال اور غلامی کے خلاف یوم استحصال منایا جا رہا ہے. اس ضمن یہ بات دنیا پر واضح ہوچکی ہے کہ بھارت اپنے ظلم و بربریت سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں دبا سکتا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر ایشو کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے اور ہمیشہ کی طرح یہ پُرزور مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکیں۔ انہوں نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا کہ ہمارے کشمیری بھائ ایک دن ضرور اپنی جدوجہد آزادی میں کامیاب اور سرخرو ہو جائیں گے.

Daily Askar

Comments are closed.