ہرنائی04اگست:-انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد عارف زرکون کی صدارت میں ریویو اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افیسرز اور انسداد پولیو کے ٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم میں خدمات سرانجام دینے والے تمام ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون نے اس موقع پر کہا انسداد پولیو مہم کے ٹیموں کی پانچ روزہ مہم کے پہلے تین روز کی کارکردگی انتہائی تسلی بخش ہے۔ اور اس مہم کے اختتام تک ضلع کے 5 سال سے کم عمر ہزاروں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ہم اسانی سے اپنی ہدف میں کامیابی پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران تشکیل دئیے گئے پولیو مہم کے ٹیوں کو اگر کسی بھی حوالے سے کوئی مسلہ ہو گا۔ تو ضلعی انتظامیہ فوری طور پر انکے مشکلات حل کریگی۔ ڈپٹی کمشنر محمد عارف زرکون نے مزید کہا کہ مہم کی کامیابی کیلیے پولیو کی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور انکی سرگرمیوں کی نگرانی کیلیے مانیٹرنگ ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں۔علاوہ ازیں, ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انسداد پولیو مہم کے دوران ڈی ایچ او فیاض احمد مستوئی, ایم ایس ڈی ایچ کیو مظفر علی مری, ڈی ایس ایم پی پی ایچ ائی عبدالقاہر ودیگر نے پولیو ورکرز اور متعلقہ ٹیموں کی مانیٹرنگ کیلیے سرپل اور غرمی سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
Comments are closed.