نگلہ میں یوم شہداء کے تقریب کا اہتمام کیا گیا مقصد شہداء پولیس کو خرج تحسین پیش کرنا ہیں۔ڈ ی پی اوسجاد احمد صاحبزادہ

شانگلہ(رپورٹ/ابرارحسین)شا نگلہ میں یوم شہداء کے تقریب کا اہتمام کیا گیا مقصد شہداء پولیس کو خرج تحسین پیش کرنا ہیں۔ڈ ی پی اوسجاد احمد صاحبزادہ ویگرپولیس افیسران نے یادگار شہداء پر سلامی دی، پھول چڑھائے اور خصوصی دعائیں مانگی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ، ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ اجمل خان،ریٹائرڈ ایس پی بحر الدین خان،ڈی او ایمرجنسی، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، پولیس افیسران، وکلاء، تاجر برادری، سکولز کے سٹوڈنٹس، علاقہ معززین سمیت لواحقین شہداء اور زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملی نغموں، تقاریر تھا۔تقریب میں ریٹائرڈ ایس پی بحرالدین خان نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہیں جنہوں نے ملک کی بقاء اور سا لمیت کے خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانے پیش کئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہید کبھی مرتا نہیں۔ ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ نے کہا کہ ہر دور کے اپنے ہیرو ہوتے ہیں اور ہر کسی کو اپنے ہیرو پر ناز ہوتا ہے۔ خیبر پختونخواہ پولیس کا آفیسران اور جوان شجاعت اور دلیری کے میدان میں ہیرو ہیں۔ اور زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے وہ افیسران قابل فخر ہیں جنہوں نے اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم شہداء پولیس کے نام سے ایک عمدہ اور روشن مثال قائم کی ہے۔ انہی روایت کو اپناتے ہوئے خیبر پختونخواہ پولیس ہر سال 4اگست کو یوم شہدائے پولیس منانے کا فیصلہ ایک ایسی روایت کی ابتداء ہے جو اگے چل کر محکم ہو گی جو شہدائے پولیس کے لواحقین کو احساس تفاخر اور عوام کو حوصلہ دینے کیساتھ ساتھ پولیس کے افسروں اور جوانان کے جذبوں جلا دے گی۔ زندہ اور غیور اقوام بلا شبہ اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں اور ملک قوم کیلئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرتے۔ یہ حقیقت نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مسلمہ ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخواہ پولیس کی تاریخ حب الوطنی اور فرض شناسی کے لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ اس فورس کے جوانوں اور افیسرز نے امن، امان کی بحالی اور عوام کی جان، مال کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا ہے۔ آج ہم جن پُرامن ماحول میں سانس لے رہے ہیں یہ ان شہداء کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ آج کی یہ تقریب اُن شہداء اور ان کی لواحقین شہداکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے منعقد کی جا رہی ہیں۔ اور اس خطے میں امن و استحکام اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ڈی پی او شا نگلہ سجاد احمد نے مز ید کہا کہ میں پولیس شہداء سول سوسائیٹی اور سیکورٹی فورسیسز کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔لواحقین شہداء کو اپنے پیاروں کی جدائی کے غم کو صبر و استحکام سے برداشت کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ ہم ان شہداء کے قربانیوں کو کبھی بھی رئیگاں نہیں جانے دیں گے اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا گو ہوں۔ تقریب کے اخر میں ملک کی سالمیت اور بقاء کے لئے خصوصی دعائیں مانگی۔اور شہداء پولیس کے ورثاء میں تحفے و تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔۔

Daily Askar

Comments are closed.