اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

6 کاروائیوں میں 68 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد، 2 ملزمان گرفتار۔

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے قریب پشاور کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد۔

آر سی ڈی روڈ حب کے مقام پرٹرک سے 45 کلوگرام چرس برآمد۔

برآمدہ چرس ٹرک کے ٹول بکس میں چھپائی ہوئی تھی۔

دوران کارروائی خیبر کا رہائشی مُلزم گرفتار۔

کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر کارروائی کے دوران پارسل سے چرس برآمد۔

5 کلوگرام چرس فرائر میں چھپا کر حویلیاں بھیجی جا رہی تھی۔

کوٹ لکھپت لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد۔

420 گرام ہیروئن کپڑوں میں چھپا کر اٹلی بھیجی جا رہی تھی۔

خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد۔

طورخم بارڈر کے قریب چھپائے گئے بیگ سے 20 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.