نواب شاہ (ہ۔آ)سندھ حکومت کے سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افکٹیز کے تحت ضلع شہید بینظیرآباد کے بارشوں و سیلاب تاثرین میں گھروں کے مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی ایک تقریب آج نواب شاہ کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے پارٹی کے بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے تحت بارشوں و سیلاب متاثرین کو سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افکٹیز کے تحت گھروں کے مالکانہ حقوق دئے جارہے ہیں صوبائی وزیر وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی خدمت جاری رکھی گی انہوں نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں گزشتہ برس بارشوں کے باعث شدید متاثر ہونے والے 20 لاکھ سے زائد گھروں کے مالکان کو گھروں کی تعمیر کے لئے امدادی رقوم و مالکان حقوق دئے جارہے ہیں جس میں ضلع شہید بینظیرآباد کے ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد متاثرین شامل ہیں صوبائی وزیر نے گھروں اور زمین کے مالکان حقوق کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی خواتین کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے سماجی تنظیم سافکو کی مدد سے متاثرین کی میرٹ کی بنیاد پر سروی کے بعد ان کو گھروں اور زمین کے مالکانہ حقوق دئے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آج کی منعقدہ تقریب میں ضلع شہید بینظیرآباد کی 5 سو خواتین میں اپنی زمین اپنا مکان کے تحت سرٹیفکیٹ تقسیم کئے جارہے ہیں جبکہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ افکٹیز کے تحت ضلع کے ایک لاکھ 13 ہزار 590 بارش و سیلاب متاثرین کو اپنے گھروں کے مالکانہ حقوق دئے جائیں گے جن میں تحصیل نواب شاہ کے 17 ہزار 295، دوڑ کے 39 ہزار 374، قاضی احمد کے 33 ہزار 123 اور تحصیل سکرنڈ کے 23 ہزار 798 شامل ہیں تقریب میں زمین و مکان کے مالکانہ حقوق کے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والی خواتین نے بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ، رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو،رکن سندھ اسمبلی خان محمد ڈاہری، وائیس چانسلر بینظیر بھٹو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر امانت علی جلبانی، کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ،ڈی آئی جی محمد یونس چانڈیو،ایس ایس پی مہزور علی،چئیرمین ضلع کاونسل علی اکبر جمالی،مئیر قاضی محمد رشید بھٹی سمیت مختلف محکموں کے افسران کے علاؤہ چاروں تحصیلوں کی مالکانہ حقوق کی سرٹیفکیٹ وصول کرنے والی خواتین و معزز شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Comments are closed.