اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری۔
بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر اے این ایف کی بڑی کارروائی۔
دبئی سے بھیجے گئے کنٹینر سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد۔
غیر ملکی شراب کی 8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کے لئے بک کروائی گئیں تھیں۔
موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب اے این ایف کی دو کارروائیاں۔
مسافر بس میں سوار دو ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو چرس اور 480 گرام آئس برآمد۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ مقامی رہائشی موٹر سائیکل سوار سے 6 پیکٹ چرس برآمد۔
برآمدہ چرس کا مجموعی وزن 7 کلو 200 گرام ہے ۔
یونیورسٹی روڈ پشاور پر ملزم سے 464 نشہ آور (ایکسٹیسی) گولیاں برآمد۔
ہنگو کے رہائشی ملزم کا یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے 86 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد۔
خیبر کا رہائشی ملزم پرواز نمبر EK-637 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
خیبر کے علاقے زخہ خیل میں دو کاروائیوں میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 20 کلو چرس برآمد۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
Comments are closed.