پشاور ، جعلی پولیس اہلکار گرفتارکرلیا گیا

پشاور  ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول پشاور قاضی نثار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ خفہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے لوگوں کو گمراہ کرنے والا جعل ساز نوید کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نوید کا تعلق ہندکوہ دامان سے ہے ، کارروائی کے دوران ملزم سےپولیس یونیفام اور جعلی پولیس سروس کارڈ بھی برآمد کر لیا،ملزم کے خلاف جعل سازی ، دھوکہ دہی اور خود کسرکاری اہلکار ظاہر کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.