*بعد ازاں ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کو آفس سپریٹنڈنٹ عبدلکریم بگٹی اور ریڈر ٹو ایس ایس پی نصیرآباد جنگی خان نے تمام برانچز کا وزٹ کروایا اور آفس کے متعلق بریف کیا۔ آئی ٹی انچارج منظور احمد ابڑو نے ٓآئی ٹی سافٹوئیر کے متعلق بریفنگ دی۔۔ اس موقع پر ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک نے آفس اسٹاف کو مخاطب کرتے ہوہے کہا کہ بلوچستان میں بطور ایس ایس پی یہ میری پہلی تعیناتی ہے۔ میری نظر میں سینئر جونئیردونوں کو مساوی عزت حاصل ہے لیکن زیارہ اہمیت کا حامل وہ آفیسر اورجوان ہوگا جو اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے سرانجام دے گا،فرائض منصبی میں غفلت برتنے والے اہلکار مجھ سے کسی قسم کی توقع مت رکھیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ میری ترجیحات میں قانون کی پاسداری، جرایئم کا خاتمہ،منشیات کی روک تھام ارو انصاف کی فراہمی کو اولین حیثیت حاصل ہے۔، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ میں نصیرآباد کے موجودہ کرائم کی صورتحال سے واقف ہوں جلد حالات پر کنٹرول پا لیا جائے گا۔ تھانوں میں آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کی فضاء کو قائم رکھنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں اور محدود وسائل کو بروئے کارلاکر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔ میرے دروازے ہر وقت سائلین کے لئے کھلے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی ہرگز قبول نہیں ہوگی*
*پی آر او ٹو ایس ایس پی نصیرآباد*

Comments are closed.