نگران وزیر داخلہ کپیٹن ریٹائرڈ میر محمد زبیر جمالی نے آئی جی پولیس آفس کا دورہ کیا۔
آئی جی پولیس عبداخالق شیخ نے نگران وزیر داخلہ استقبال کیا ۔
آئی جی پولیس عبداخالق شیخ اور سینئر پولیس افسران نے نگران وزیر داخلہ کو خوش آمدید کہا
وزیر داخلہ میر محمد زبیر جمالی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔
نگران وزیر داخلہ کی سربراہی میں میں اجلاس میں منعقد ہوا،
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ،ڈی آئی جی و دیگر افسران نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران ایڈیشنل آئی جی نے شہر میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ضمن میں کیئے جانیوالے اقدامات اور پولیس سیکیورٹی پلان اور اس پر عمل درآمد کے بارے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔
اجلاس میں اسٹریٹ کرائم،منشیات،اسمگلنگ،ٹریفک و دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی
قیام امن کیلئے پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ۔نگران وزیر داخلہ
Comments are closed.