صوبائی نگران مشیر برائے آبپاشی میر دانش لانگو سے صوبے بھر کے مختلف وفود نے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مشیر بننے کی مبارکباد دی اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا مختلف وفود نے ملاقات میں اس امر کا اظہار کیا کہ عوام الناس کے مسائل میں دلچسپی لے کر انکے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صوبائی مشیر برائے آبپاشی میر دانش لانگو نے کہا کہ وہ اور پوری نگران کابینہ عوام الناس کے تمام مسائل سے با خوبی آگاہی رکھتے ہیں ، انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ نگران سیٹ اپ جو کہ مختصر دورانیہ پر محیط ہے مگر وہ اس عزم کا اعادہ کر چکے ہیں کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں وہ تمام دستیاب وسائل کو بھروکار لاتے ہوئے اپنا ہر ممکن کردار آئینی مینڈیٹ کے تحت ادا کرتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پیداواری شعبے کی ترقی اور ترویج میں آبپاشی کی ترقی کو اولین فوقیت حاصل ہے اور وہ اس محکمے میں انقلابی تبدیلیوں کا وعدہ تو نہیں کرتے مگر وہ مختصر عرصے میں تمام جاری منصوبوں کے ترقیاتی کام میں کوالٹی اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
Comments are closed.