ژوب اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد طارق نے کہا ہے کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے ژوب سے خوشگوار یادیں لیکر جا کر جا رہا ہوں یہاں ملنے والی عزت اور محبت ہمیشہ یاد رہیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز لائن میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایچ او لیویز محمد یاسین مندوخیل ایڈیشنل ایس ایچ او شاہ محمد حریفال ڈپٹی چیئرمین میونسپل کمیٹی داؤد خان مندوخیل مرکزی انجمن تاجران کے صدر بھٹو شیرانی چیئرمین عبدالجبار عرف طور مندوخیل عبدالرحمٰن خروٹی اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر لیویز فورس کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد طارق کو سوینئر پیش کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد طارق نے الوداعی تقریب کے انعقاد پر لیویز فورس کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ ملازمت کا حصہ ہے یہاں دوران سروس فرائض کی اچھے انداز میں انجام دہی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی لیویز فورس کی فعالی اور وسائل کی فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہا انہوں نے کہا کہ یہاں دوران پوسٹنگ بہت کچھ سیکھنے کو ملااور انتہائی بہترین وقت گذارا عملے اور عوام کی بہترین سپورٹ حاصل رہی یہاں کے لوگ انتہائی پرامن اور محبت کرنے والے ہیں ژوب سے اچھی یادیں لیکر جا رہا ہوں۔
Comments are closed.