کیپٹل سٹی پولیس کا گزشتہ ماہ سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، راہزنی سمیت چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاون جاری،

پشاور :کیپٹل سٹی پولیس نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپر یشنز کاشف افتاب عباسی کی نگرانی میں رواں سال ماہ اگست کے دوران سٹریٹ کرائم، ڈکیتی، راہزنی سمیت چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے کامیاب کارروائیاں کی ہیں، نئی اور جامع حکمت عملی کے تحت سٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم میں ملوث عناصر کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا گیا ہے جس کے دوران مجموعی طور پر 42 گینگز کو بے نقاب کرتے ہوئے 98 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 48 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ہے، اسی طرح 224 چھینے گئے قیمتی موبائل فونز، 11 عدد گاڑیاں، 79 عدد موٹرسائیکل، قیمتی طلائی زیورات 10تولہ، چار عدد رکشے، لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کی گئیں ہیں، پشاور پولیس کی جانب سے شہر میں قیام امن اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر نہ صرف ٹربل پوائنٹس کی نشاندہی کرکے مناسب اقدامات اٹھائے گئے ہیں بلکہ جیلوں سے رہا ہونے والے عناصر سمیت قبضہ مافیا، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی ازسر نو فہرستیں مرتب کرکے ان کی کڑی نگرانی کا عمل شروع کیا گیا ہے، اسی طرح جرائم بر خلاف مال میں ملوث عناصر کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی بھی کڑی نگرانی جاری ہے سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم کی روک تھام اور امن وامان کے قیام کی خاطر بلا تفریق کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز، راہزنی، ڈکیتی، موٹرکار، موٹرسائیکل سنیچنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگز میں ہمسایہ ملک افغانستان سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں مختلف تھانہ جات کی حدود میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران گھروں میں گھس کر چوریاں اور لوٹ مار کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 48 لاکھ 30 ہزار نقدرقم برآمد کی گئی ہے، اسی طرح چھینے اور مسروقہ 224 قیمتی موبائل فونز، 79 عدد مسروقہ موٹرسائیکل، 11 عدد موٹرکار، 4 عددرکشے، لاکھوں روپے مالیت کی طلائی زیورات 10تولہ،27 عدد مسروقہ کمپریسر ، لیپ ٹاپ، ایل ای ڈی سمیت وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر جرائم پیشہ عناصر سمیت جیلوں سے رہا ہونے والے عادی جرائم پیشہ افراد کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہےخطرناک ملزمان اسلحہ کی نوک پر راہزنی، ڈکیتی، گھروں کا صفایا کرنے، گاڑیوں میں شہریوں کو لوٹنے، راہ چلتے لوگوں سے موبائل فونز، نقدی چھیننے ، موٹرکار لفٹرز، کار سنیچرز، موٹرسائیکل چوری اور دیگر سنگین کرائم میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں گاڑیاں چوری کرکے ان کے چیسز نمبرات تبدیل کرنے اور جعلی کاغذات بنوانے کے بعد ملک کے دیگر شہروں کو منتقل کرنے میں ملوث ملزمان بھی شامل ہیں سی سی پی او پشاور سیداشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر پشاور پولیس کی جانب سے شہر میں قیام امن اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کی خاطر نہ صرف ٹربل پوائنٹس کی نشاندہی کر کے مناسب اقدامات اٹھائے گئے ہیں بلکہ جیلوں سے رہا ہونے والے عناصر سمیت قبضہ مافیا، راہزنی، ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کی ازسر نو فہرستیں مرتب کر کے اور ان ملوث عناصر کے ساتھ قریبی روابط رکھنے والے افراد کی کڑی نگرانی کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے

Daily Askar

Comments are closed.