منشیات فروشوں کے خلاف شہر کی زمین تنگ کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے شانگلہ پولیس ان ایکشن۔منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے پیر کے روز تمام منشیات فروشوں کا بائیو ڈاٹا مکمل کرکے بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کا فیصلہ کر دیا ہے۔تمام ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز اور انچارج ڈی ایس بی کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے، منشیات سے پاک شانگلہ کا عزم دہرایا ہے۔ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کا کہنا تھا کہ منشیات ایک قبیح فعل ہے جس سے معاشرے کے نوجوان نسل تباہی کی طرف جاتے ہیں لہذا اس میں ملوث عناصر کی نشاندھی کرکے ایک شریف شہری ہونے کا ثبوت دے آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ ڈی پی او شانگلہ کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں سے اپنے علاقوں میں سوشل بائیکاٹ کرے، وکلاء صاحبان اس طرح کیسوں کی پیروی سے اجتناب کرے تاکہ معاشرے سے اس قسم گند کا صفایہ ممکن ہو۔ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے مزید کہا کہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات جوانوں کو سخت ہدایات دئے گئے وہ موئثر چیکنگ کی بدولت اس کی روک تھام میں کلیدی کردار نبھائیں گے۔ ڈی پی او شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایک ہفتہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے لہذا شریف شہری پولیس کے دست وبازوں بن کر اس میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے. دندئی پولیس نے تین علحیدہ علحیدہ کاروائیوں میں،9000 ملی لیٹر شراب، 4848 گرام چرس برآمد کرلی ہے۔
Comments are closed.