بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

2

۔اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے گوادر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اسپیکر میر جان محمد خان جمالی نے اسں موقع پر کہا کہ قوم کے ان بہادر جوانوں کی وجہ سے ملک و ملت قائم ودائم ہے۔ قوم فرائض کی ادائیگی کے دوران بہادر سپوتوں کی شہادت پر انھیں سلام پیش کرتی ہے۔اسپیکر نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
پریس ریلیز
کوئٹہ 4ستمبر:۔چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلوچستان اسسمنٹ اینڈ ایگزامینیشن کمیشن (BAEC) کے اعلامیہ کے مطابق اس سال) سرد علاقہ جات(کے جماعت ہشتم) ریگولرگورنمنٹ سکولز، پرائیویٹ سکولز، کیڈٹ کالجز، بی آر سی کالجز اور پرائیویٹ اْمیدواران ( کے امتحانات بمورخہ06نومبر تا11 نومبر 2023تک ہوں گے۔ اس سلسلے میں امتحانی فارم بمورخہ07 ستمبر تا 30 ستمبر 2023 تک جمع کیا جاسکتا ہے۔جبکہ مقررہ تاریخ کے بعد 07 اکتوبر 2023 تک مبلغ 100روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم وصول کیے جا سکتے ہیں۔ اور امتحانی فیس متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں جمع ہوں گے۔ مزید معلومات کیلئے اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے رابطہ رکھیں۔جبکہ امتحانی فارم،ڈیٹ شیٹ، ماڈل پیپر اور دوسرے اہم فارم وغیرہ بیک کے ویب سائٹ  سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ کمیشن کوئٹہ فون نمبر: 081-2876132

Daily Askar

Comments are closed.