پولیس تھانہ میر حسن کی حدود چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ملزمان میر پولیس کی گرفت میں

1

تفصیلات کے مطابق جناب ڈی آئی جی نصیرآباد صاحبزادہ بلال عمر صاحب کے خصوصی احکامات اور جناب ایس ایس پی نصیرآباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک صاحب کی ہدایات وزیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل سٹی گلاب خان شیخ ایڈیشنل ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی غلام قادر رند نے اپنی ٹیم کے مختلف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 122/2023 زیر دفعہ 381A میں مطلوب ملزم فدا حسین ولد حسین بخش قوم مغیری جبکہ دوسرے مقدمہ فرد نمبر 123/2023 زیی457 -380 میں مطلوب ملزم مراد ولد قلندر بخش قوم ڈومکی کو اپنی گرفت میں لے لیا

ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر کی کاروائی👇

ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر سب انسپکٹر جاوید احمد کھوسہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 118/2023 زیر دفعہ 34-324-302 میں مطلوب ملزم نظام الدین ولد نواب خان قوم جھکرانی کو پابند سلاسل کردیا

ایس ایچ او پولیس تھانہ منگولی کی کاروائی👇

ایس ایچ او پولیس تھانہ منگولی سب انسپکٹر داد محمد بھنگر نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 63/2023 زیر دفعہ 337G-279 میں مطلوب ملزم عبدالرحمان ولڈ محمد شریف قوم ٹرائیلی کو پولیس تھانہ منگولی کی گرفت میں لے لیا

ایس ایچ او پولیس تھانہ میر حسن کی کاروائی👇

ایس ایچ او پولیس تھانہ میر حسن انسپکٹر غلام علی قلندرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اہم کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 11/2023 زیر دفعہ 412 میں میں مطلوب ملزم نثار علی شاہ ولد غلام علی کے قبضے سے مقدمہ فرد نمبر 10/2023 زیر دفعہ 392 میں چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد کرکے قانون کے شکنجے میں جکڑا لیا

ایس ایچ او بابا کوٹ کی کاروائی👇

ایس ایچ او بابا کوٹ سب انسپکٹر مٹھل خان دیناری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 18/2021 زیر دفعہ (2)337H میں مطلوب ملزمان میر حسن ، پنھل خان پسران غلام نبی قوم جویا کو گرفتار کرلیا

نصیرآباد پولیس تمام زیر حراست ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے

پی آر او ٹو ایس ایس پی نصیرآباد

Daily Askar

Comments are closed.