آئی سی سی پی اوڈاکٹر اکبرناصرخاں کی زیر صدارت جرائم کے حوالے سے اہم اجلاس
اجلاس میں سی پی او آپریشنز ،سی پی او ہیڈ کوارٹرز، ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی سیف سٹی ،تمام زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور افسرمتہم تھانہ جات نے شرکت کی ،
اجلاس میں وفاقی دارلحکومت میں موجودہ جرائم کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا گیا ۔
آئی سی سی پی او نے گزشتہ 09ماہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش دی۔
بہترین تفتیش سے مقدمات میں واضح کمی واقع ہوئی ہےاورتفتیش کا معیار بہتر ہوا ہے، آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں
تمام زونل ڈی پی اوز کو قبضہ مافیا،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کی ہدایات دیں۔
افسران اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور ایسے عناصر کو گرفتار کریں۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
کسی بھی مذہبی یا سیاسی گروہ کو غیر قانوی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گئی۔
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبرناصرخاں.
سیف سٹی کے 96 فیصد کیمرے موثر نگرانی کررہے ہیں جبکہ مرکزی علاقوں کی نگرانی کےلیے 2500 مزید کیمروں کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر اکبر ناصر خاں ۔
وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہےہیں
کسی بھی گروہ یا عناصرکو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے
Comments are closed.