اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔

5 کاروائیوں میں 39 کلوگرام منشیات برآمد، افغان باشندے اور 3 خواتین سمیت 9 ملزمان گرفتار۔

موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سوار ملزم، خاتون سمیت گرفتار۔

ملزمان کی گاڑی اور خاتون کے پرس سے 5 کلوگرام چرس برآمد۔

ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھکر کی رہائشی 2 خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار۔

ملزمان کے سفری بیگوں سے مجموعی طور پر 1 کلو 650 گرام آئس برآمد۔

ملزمان پرواز نمبر PA-870 کے ذریعے سعودی عرب کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔

کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ کے قریب افغان باشندے اور پشاور کے رہائشی ملزم گرفتار۔

ملزمان کی گاڑی سے 1 کلو 30 گرام ہیروئن اور 440 گرام آئس برآمد۔

شیخ سرور روڈ ڈی جی خان پر مسافر بس میں سوار ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد۔

نوکنڈی میں کارروائی کے دوران چھپائی گئی 30 کلوگرام افیون برآمد۔

برآمدشدہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے ذخیرہ کی گئی تھی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.