ایف آئی اے کمپوزیٹ سرکل گجرانوالہ کی بڑی کاروائی
ڈائریکٹر گجرانوالہ زون ساجد اکرم کی ہدایت پر ایس ایچ او راجہ شہزاد نے کاروائی کرتے ہوئے بدنامے زمانہ ایجنٹ کو گرفتار کر لیا
انسانی سمگلر وقاص سردار غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کروانے میں ملوث ہے۔
ملزم غیر قانونی راستوں سے سادہ لوح شہریوں کو ترکی بھجواتا تھا
ملزم کو گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا
ملزم نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے
ملزم نے مختلف شہریوں سے فی کس 350000 وصول کئے
ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج تھے
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا
ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر کارروائی
غیر قانونی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا
اخلاق فاروق نامی ملزم نے زاہد فاروق کے پاسپورٹ پر سفر کرنے کی کوشش کی
ملزم فلائٹ نمبر QR631 سے یونان جا رہا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے رشتے دار سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا۔
ملزم نے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کرنے کے لئے 13 لاکھ دوپے ادا کئے
ملزم کو مزید کاروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ائرپورٹ امام زیدی کی جانب سے بروقت کاروائی پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزیٹ سرکل کوہاٹ کی بڑی کارروائیاں
ڈائریکٹر کے پی زون کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
چھاپہ مار کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
گرفتار ملزمان میں محمد صدیق ، اختر گل، گل جاوید ، رضوان اللہ ، محمد رومان اور تنویر اللہ شامل ہیں
گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے
ملزم محمد صدیق کو بری کوٹ سوات، اختر گل کو تری بائی پاس کرک جبکہ ملزم گل جاوید ، رضوان اللہ اور محمد رومان کو تری بازار کرک سے گرفتار کیا گیا
ایک اور کاروائی میں ملزم تنویر اللہ کو منگورہ سوات سے گرفتار کیا گیا۔
چھاپوں کے دوران ملزمان سے مجموعی طور پر 54 لاکھ 49 ہزار روپے، 25500 سعودی ریال، 7500 برطانوی پاونڈ، 4300 امریکی ڈالر، 1905 آسٹریلین ڈالر اور 1655 یو اے ای درہم برآمد کر لئے گئے
ملزم محمد صدیق سے 1900 امریکی ڈالر ، 25000 سعودی ریال ، 1655 امارتی درہم اور 2 لاکھ 22 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔ جبکہ ملزم اختر گل سے تین لاکھ روپے بمعہ رسید و شواہد برآمد ہوئے
ملزم گل جاوید ، رضوان اللہ اور محمد رومان سے 29 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے بمع ہنڈی حوالہ رسید و شواہد برآمد ہوئے
ملزم تنویر اللہ سے چھاپے کے دوران 19 لاکھ 48 ہزار روپے، 7500 برطانوی پاونڈ 2400 امریکی ڈالر،1905 آسٹریلین ڈالر اور 500 سعودی ریال برآمد کر لئے گئے
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور کی بڑی کاروائی
ڈائریکٹر کے پی زون کی ہدایت پر پروٹیکٹر مافیا کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل سعد اللہ کی زیر نگرانی چھاپہ مار ٹیم نے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان میں آصف، ظفر اللہ، نصر خان، حق نواز، سلمان شامل
گرفتار ملزمان میں حیات خان، جلال خان، احمد علی، محسن زمان، سریر الرحمن اور حیات محمد شامل
ملزمان کو پروٹیکٹر آفس پشاور کے باہر سے گرفتار کیا گیا
گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر درخواست گزاروں سے پروٹیکٹر لگوانے کے نام پر رقم وصول کر رہے تھے
ملزمان بغیر قطار و انتظارکے پروٹیکٹر اسٹمپ لگوانے کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے
ملزمان کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments are closed.