ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نوشہرہ کا سرپرائز دورہ کیا

0

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن04اکتوبر

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول نوشہرہ کا سرپرائز دورہ کی۔اساتذہ کی حاضری چیک کیں۔اس موقع پر متعلقہ اسکول کے صدر مدرس نے انھیں مختلف کلاس رومز کا معائنہ کروایا اور سکول ہذہ کے تعلیمی پس منظر ، اساتذہ کی کمی ودیگر درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو مستقل و مکمل طور پر فعال بنایا جائے اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ اپنی حاضری و تعلیمی مراکز کی صفائی و ستھرائی کو بھی یقینی بنائیں غیر حاضر اساتذہ و دیگر عملے کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکومت بلوچستان صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو فعال بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ دیگر صوبوں کی طرح صوبہ بلوچستان بھی تعلیمی معیار میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب مل کر شب و روز اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں کیونکہ انسانی زندگی کے سدھار و بگاڑ کا تعلق علم اور تعلیمی پس منظر سے ہوتاہے نظم وضبط ، اخلاق واقدار تعلیمی اصلاحات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں تعلیم ایک ایسا زیور ہے جس سے قومیں ترقی کی منازل طے کر پاتی ہیں ضلع کے مستقبل کے معماروں کی تعلیم کے حوالے سے کوئی کوتاہی و غفلت نا قابل برداشت عمل ہے ۔۔

Daily Askar

Comments are closed.