گورنر بلوچستان کا اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

کوئٹہ 04 اکتوبر: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر کہا کہ نے پانچ اکتوبر کو بطور عالمی یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے بلند کردار و وقار کو اجاگر کرنا ہے. ویسے تو دنیا کے ہر مہذب معاشرہ میں اُستاد کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے مگر دین مبین اسلام نے اُستاد کو روحانی باپ کا درجہ دیکر یہ ایک نئی مثال قائم کی. اُستاد کسی بھی قوم کا محسن ہے اور اُستاد کا احترام کسی بھی جغرافیہ، نسل اور رنگ تک محدود نہیں کیا جا سکتا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اساتذہ علم و شعور کی روشنی پھیلانے میں روشنی کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں. اسی لیے دنیا کے ہر معاشرے میں اُستاد کو ایک نہایت قابل احترام مقام حاصل ہے. ہمارے تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ کرام کے استعداد کار بڑھانے میں ہمیں قومی اور بین الاقوامی اداروں مدد اور رہنمائی کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت لکھا پڑھا بلوچستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے پُرعزم ہے. اس ضمن میں ہمارے اساتذہ کا کردار اور رہنمائی مددگار ثابت ہو سکتی ہے. شرح خواندگی میں اضافہ کرنے اور صوبہ کے دورافتادہ اضلاع کے غریب بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کے اہداف حاصل کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام پر بھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں. بلوچستان میں خواتین اساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے گورنر بلوچستان کہا کہ وہ نہایت معاشی تنگدستی اور ضروری سہولیات کے فقدان کے باوجود نہایت دیانتداری اور جانفشانی سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہیں. یہ حقیقت ہے کہ ایک مہذب، تعلیم یافتہ قوم کی تمام تر اُمیدیں لکھی پڑھی ماؤں سے وابستہ ہیں. انہوں نے کہا کہ سردست ہمیں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی مناسب تربیت پر بھی توجہ دینی ہوگی.

Daily Askar

Comments are closed.