اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اجمل خان مندوخیل کا تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی کے ہمراہ عوامی شکایات کے پیش نظر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ ہر واقع دکانوں کے سامنے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی دکانوں کی حدود سے زیادہ جگہ پر قائم کی گئی تجاوزات کو مشینری کے ذریعے ہٹا دیا گیا تجاوزات کے سبب قومی شاہراہ پر خلل کے ساتھ ساتھ عوام کو آمدورفت میں بھی مشکلات درپیش آ رہی تھیں کاروائی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کے احکامات پر عوام کی شکایات کو مدنظر رکھ کی گئی تاجر برادری تجاوزات کے عمل سے اجتناب کریں بصورت دیگر مستقبل میں بھی کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر نےدکانداروں کو سخت تنبیہ بھی کی اس موقع پر پٹواری غلام رسول بزدار بابو اصغر رند بھی ہمراہ تھے کاروائی کے دوران تجاوزات کا سامان بھی اٹھالیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مرادجمالی اجمل خان مندوخیل نے کہا کہ دکانوں کے سامنے تجاوز کھڑی کرنے کی وجہ سے سے خریداری کےلیے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سے نہ صرف لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ ٹریفک کی روانگی میں بھی خلل پڑرہا ہے اس لیے عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانداران تجاوزات کے عمل سے گریز کریں تاکہ لوگوں اور مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آئیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تجاوزات کے عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی انتظامیہ نے اس متعلق کئی مرتبہ دکانداروں کو تنبیہ بھی کی گئی ہے مگر تاجر برادری کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر اجمل خان مندوخیل نے ضلع نصیرآباد میں جاری پولیو مہم کے عمل کی مانیٹرنگ بھی کی فیلڈ میں کام والی ٹیموں سے ملاقات کی اور پولیومہم کے متعلق آگاہی حاصل کی اسسٹنٹ کمشنر نے مانیٹرنگ کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے اور ٹیموں کو ہدایات دیں کہ پولیومہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
Comments are closed.