ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی نے ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ (پی پی ایچ آئی) آفس گنداواہ کا دورہ کیا

آج بروز بدھ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی نے ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ (پی پی ایچ آئی) آفس گنداواہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر (PPHI) تنویر احمد بلیدی نے انھیں مذکورہ آفس کے مختلف شعبہ جات ، مین میڈیکل اسٹور کا معائنہ کروایا اور ضلع بھر میں 14۔ بنیادی مراکز صحت(BHU,s) میں طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ محمد صادق کبدانی نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور کی خصوصی ہدایات ہیں کہ ضلع کے تمام بنیادی مراکز صحت میں ادویات و ملیریا کٹس کی دستیابی اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو طبی امداد کی فراہمی کیساتھ ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری کو بھی یقینی بنائیں انھوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف مقدس فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں مصروف عمل رہیں تمام ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف پر زور دیا کہ حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں غرباء و مساکین کو بنیادی مراکز صحت و سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات و طبی سہولیات کی فراہمی ھے جس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر حکومت بلوچستان کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں تاکہ غریب عوام الناس حکومت کے ان اقدامات سے بھرپور انداز میں مستفید ہو سکیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ڈاکٹر حضرات ودیگر شعبہ صحت سے منسلک عملہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ کرنے سے گریز کریں حکومت نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس پر پورا اترنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں ستی ،کاہلی و غفلت کا مظاہرہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف اپنا فریضہ نہایت ہی خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دیں ۔ تاکہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی امداد فراہم کی جاسکیں آخر میں انھوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹ یونٹ (پی پی ایچ آئی) کے دفتر میں شجر کاری کے فروغ کے لئے پودا بھی لگایا ۔۔۔

Daily Askar

Comments are closed.