ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے تحصیل گنداواہ کے مختلف ایریاز میں انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر جھل مگسی اعجاز سرور نے تحصیل گنداواہ کے مختلف ایریاز میں انسداد پولیو مہم میں کام کرنے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا انھوں نے ٹیموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیو ورکرز ضلع کے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے میں کسی قسم کی کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ کرنے سےگریز کریں حکومت بلوچستان کی جانب سے پولیو کے جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں انکو پورا کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں تاکہ وطن عزیز پاکستان سے موذی مرض پولیو کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو مزید انھوں نے کہا کہ والدین کی لاپرواہی اور پولیو ویکسینیشن سے انکار بچے کو گہری کھائی میں دھکیلنے کے مترادف ہے ملک گیر قومی انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک لازمی پلوائیں
بعد ازاں انھوں نے بنیادی مرکز صحت (BHU) نوشہرہ کا دورہ کیا ڈاکٹرز ودیگر اسٹاف کی حاضری اور دستیاب ادویات کا جائزہ لیا اور تمام اسٹاف کو اپنی حاضری و متعلقہ مرکز صحت کی صفائی و ستھرائی کیساتھ عوام کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔

Daily Askar

Comments are closed.