چار نومبر 2023 کو پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشتگرد حملہ ہوا، آئی ایس پی آر
جسے الحمدللہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا، آئی ایس پی آر
غیر معمولی جرات اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو اڈے میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا، آئی ایس پی آر
باقی 3 دہشتگردوں کو فوجیوں کے بروقت اور موثر جواب کی وجہ سے کارنر/ الگ تھلگ کر دیا گیا، آئی ایس پی آر
تاہم حملے کے دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور 1 فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر
علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے، آئی ایس پی آر
پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آئی ایس پی آر
Comments are closed.