میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے خصوصی صفائی مہم

میونسپل کمیٹی لورالائی کی جانب سے خصوصی صفائی مہم جاری ہے۔صوبائی وزیر بلدیات و دہی ترقی محمودالحسن مندوخیل اور سیکریٹری بلدیات نور احمد پرکانی کی خصوصی ہدایت پر لورالائی میں خصوصی صفائی اور حفظان صحت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے مورخہ یکم نومبر تا تیس نومبر 2023 تک خصوصی صفائی مہم منانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے کچرہ اٹھایا جائے گا مختلف کچرہ دانوں کو صاف کیا جائے گا۔ کتا مار مہم بھی جاری رہے گی۔ اور مچر مار اسپرے بھی کیے جائیں گے۔ تمام شہریوں، تاجروں، متعلقہ تنظیموں اور غیر سرکاری اداروں اور معاشرے کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے توقع کی جاتی ہے کہ ایک بہتریں مقصد کے حصول کے لیے میونسیپل کمیٹی لورالائی کے ساتھ تعاون کرکے صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کریں۔ اور شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اپنے پالتو کتوں کو گھروں میں باندھ لیں یا کتے کے گلے میں پٹہ ڈالیں تاکہ آوارہ کتوں کی پہچان کی جا سکے۔ آئیں سب مل کر اپنے شہر لورالائی کو صفائی اور خوبصورتی کے حوالے سے ایک بار پھر مثالی شہر بنا دیں۔

Web Desk

Comments are closed.