ڈپٹی کمشنر استاد محمد محمد حسین کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنرعبدالناصر کاکڑ نے جناح روڈ استامحمد کا دورہ

ڈپٹی کمشنر محمد حسین کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر عبدالناصر کاکڑ نے جناح روڈ استامحمد کا دورہ کیا انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ نامہ کا جائزہ لیا اور خاص طور پر انہوں نے گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں سے بات جیت کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کریں کہ ضلعی انتظامیہ نے جو نرخ نامے مقرر کیے ہیں بیف کے 750 روپے اور مٹن کا 1500 روپے اس پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جائے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں پر زور دیا کہ وہ جمعہ والے دن لوگوں کو سبسڈی دیں اور عوام کو خصوصی رعایتفراہم کرے۔ بیف 700 روپے میں بیچیں اور مٹن کا گوشت 1500 روپے کے بجائے 1400 روپے میں فروخت کریں تاکہ غرباء ومساکین لوگ ہفتے میں ایک بار گوشت کھا سکیں اور حکومت بلوچستان کی جانب سے خصوصی احکامات دیئے گئے ہیں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے کیونکہ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے تناظر میں پرائس میں بھی کمی لانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات کر رہی ہے اس لیے تاجر برادری کو بھی چاہیے کہ وہ بھی حکومت کی ان کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ناجائز منافع خوری سے اجتناب کرے اور مناسب ریٹ پر غریب لوگوں کو ایشیا خوردونوش و دیگر اشیاء کی فروخت کو یقینی بنائے بصورت دیگر کوئی بھی شخص یا پھر کوئی دکاندار مقرر کردہ نرخ نامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے و ملاوٹ کرنے میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی خود ساختہ مہنگائی کرنے سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ اسلام بھی ہمیں اجازت نہیں دیتا ناجائز منافع خوری کرنے سے بہتر ہے کہ ہم مل کر لوگوں کی مشکلات میں کمی لائیں.

Web Desk

Comments are closed.