ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہیب اللہ کبزئی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپ میں انتظامات اور سہولیات مہیا کرنے کے اقدامات کا جائزہ

چمن: ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی زوہیب اللہ کبزئی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ ہولڈنگ کیمپ میں انتظامات اور سہولیات مہیا کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ افغان تارکینِ وطن کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سر انجام دیں اس موقع پر انہوں نے ہولڈنگ کیمپ میں صفائی ستھرائی کا کا جائزہ لیا اور افغان تارکین وطن کے آرام کی خاطر خیموں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا، اور نادرا رجسٹریشن کیلئے کھلے آسمان تلے انتظار میں بیٹے ہوئے لوگوں کے لیے ٹینٹ لگائے اور فیملی کیلئے مزید باتھروم قائم کرنے کے لئے انتظامات کیے گئے اسسٹنٹ کمشنر زوہیب اللہ کبیزئی نے کہا کہ آج تک تقریباً پچپن ہزار سے زیادہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان تارکینِ وطن پاکستان چھوڑ کر چمن باب دوستی کے راستے سے افغانستان چلے گئے انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ مزید جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کے تمام ہولڈنگ سائٹس میں تمام تر سہولیات دستیاب ہیں جس کی پیروی کرتے ہوئے آج چمن ہولڈنگ سائٹس کو از سر نو سے تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ افغان تارکین وطن کیلئے مزید سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Web Desk

Comments are closed.