بلوچستان کے کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کامیابی، سری لنکا میں دو گولڈ میڈلز

5

 کوئٹہ — 04 دسمبر 2025

بلوچستان کے پاور لفٹرز رشید خان جدون اور کاشف ریحان نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ورلڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو گولڈ میڈلز جیت کر صوبے کا نام روشن کیا۔ مقابلے میں 58 ممالک کے ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار مہارت اور غیر معمولی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کی۔ کولمبو کے آئی جی پولیس نے تقریب تقسیمِ انعامات میں گولڈ میڈلز پیش کیے اور کارکردگی کو سراہا۔ رشید خان جدون اور کاشف ریحان فروری 2026 میں اسلام آباد میں ہونے والی ورلڈ اینڈ ماسٹر ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ماہرین کھیل کے مطابق یہ کامیابی بلوچستان میں پاور لفٹنگ کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔

Web Desk

Comments are closed.