05-01-2024
ایوانِ صدر
پریس ونگ
٭٭٭
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا حق ِخود ارادیت کے دن کے موقع پر پیغام
جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کیلئے اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں، صدر مملکت
اقوام متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ، صدر مملکت
قرارداد میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی توثیق کی گئی، صدر مملکت
حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، صدر مملکت
کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی حق خود ارادیت سے متعلق اپنی سالانہ قرارداد میں حقِ خودارادیت کی توثیق کرتی آئی ہے، صدر مملکت
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے گزشتہ 76 سال جموں و کشمیر کے لوگوں پر جبر کی ایک افسوسناک داستان ہیں، صدر مملکت
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر مملکت
متنازعہ علاقے کی حیثیت سے متعلق 11 دسمبر 2023ء کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ قبضہ مضبوط کرنے کا تازہ ترین قدم ہے، صدر مملکت
بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کو مزید محکوم بنانے کی کوشش کر رہا ہے، صدر مملکت
بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت اور آزادی اور وقار کے ساتھ جینے کے حق سے مسلسل انکاری ہے، صدر مملکت
دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو مظلوم کشمیری عوام کی جانب ذمہ داری کی یاد دلانا ہے، صدر مملکت
اقوام متحدہ کو 75 سال قبل کشمیریوں سے کیے گئے وعدوں کا احترام کرنا چاہیے ، صدر مملکت
پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک بھرپور اور مسلسل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی، صدر مملکت
٭٭٭
Comments are closed.