کوئٹہ:کیسکوکی صوبہ بھرمیں نادہندگان اور بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،کیسکو
کوئٹہ:کیسکوکے زیر انتظام کوئٹہ، پشین،لورالائی، سبی، خضدار،مکران سرکلز میں نادہندگان کے388 کنکشنزبجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع، کیسکو
کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں 56شنٹ اورٹیمپرڈ میٹروں کواُتارکر تبدیل کردئیے جن پربعد ازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائدکئے گئے، کیسکو
کوئٹہ: کیسکوکی جانب سے مختلف پولیس تھانوں میں اب تک535بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرزبھی رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، کیسکو
کوئٹہ:خصوصی مہم کے دوران اب تک بجلی چوروں کو79لاکھ54ہزار214بجلی یونٹ ڈیٹیکشن جرمانہ کی مد میں چارج کیئے گئے ہیں، کیسکو
کوئٹہ:ڈیٹیکشن کی مد میں چارج شدہ بجلی یونٹس کی قیمتتقریباً40کروڑ27لاکھ 23ہزارروپے بنتی ہے، کیسکو
کوئٹہ:ڈیٹیکشن وجرمانہ کی مد میں اب تک36 کروڑ22لاکھ70ہزارروپے سے زائد رقم وصول کیئے جاچکے ہیں،کیسکو
کوئٹہ: نادہندگان کیخلاف جاری مہم میں اب تک مجموعی طورپرایک لاکھ46 ہزار229 نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مدمیں تقریباً2 ارب45 کروڑ97 لاکھ20ہزارروپے وصول کئے جاچکے ہیں،کیسکو
Comments are closed.