*مظفرگڑھ،ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ شہروز دلشاد کی دبنگ کاروائی،چوری شدہ موٹر سائیکل4 گھنٹےمیں برآمد،ملزم گرفتار*

  • *مظفرگڑھ،ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ شہروز دلشاد کی دبنگ کاروائی،چوری شدہ موٹر سائیکل4 گھنٹےمیں برآمد،ملزم گرفتار*

 

 

کوٹ ادو(رانا شاھد محمود خاں) تفصیلات کے مطابق تھانہ دائرہ دین پناہ کے ایس ایچ او شہروز دلشاد کی دبنگ کاروائی۔ایس ایچ او شہروز نے چوری شدہ موٹر سائیکل چار گھنٹے کے اندر برآمد کر کے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔ایس ایچ او نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دیا۔اس موقع پر شہریوں نے ایس ایچ او دائرہ دین پناہ اور اسکی پولیس ٹیم کو خراج تحسین کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او شہروز کا کہنا تھا ملزمان کی فوری گرفتاری سے شہرمیں امن و امان کی فضا قائم ہو گی اور مزید ان کا کہنا تھا کہ دائرہ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اور ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Daily Askar

Comments are closed.