کمانڈنٹ سوئی رائفل کی جانب سے سوئی میں مستحق اور غریب خاندانوں میں گرم ملبوسات اور امدادی اشیاء کی تقسیم
ایف سی امن و امان کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح بہبود کے کاموں میں بھی حصہ لے رہی ہے کرنل ندیم احمد کمانڈنٹ سوئی رائفل
ڈیرہ بگٹی ( نمائندہ خصوصی )
شدید سردی اور بارش کے دوران کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل ندیم احمد نے سوئی کے مختلف محلوں کا دورہ کیا لوگوں سے ملے اس دوران انھوں نے سینکڑوں مستحق گھرانوں جن میں خواتین اور معزور افراد بھی شامل تھے ان میں گرم ملبوسات اور امدادی اشیاء تقسیم کیئے
لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل ندیم احمد نے کہا کہ ایف سی امن و امان کے ساتھ ساتھ عوامی بہبود کے کاموں میں بھی حصہ لے رہی ہے سوئی کے عوام کو جہاں جہاں ایف سی کی ضرورت ہوگئی وہاں ایف سی ان کے شانہ بشانہ ہوگئی
اس موقع پر لوگوں نے ایف سی کی عوام دوستی کو سراہتے ہوتے مستحق افراد کی مدد کرنے پر کمانڈنٹ سوئی رائفل کرنل ندیم احمد کا شکریہ ادا کیا
Comments are closed.