چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی پر حملے کی مذمت

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی پر ہونے والے جان لیوا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے جان لیوا حملے کے نتیجے میں ان کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں سکتے، دہشت گرد امن اور انسانیت کے دْشمن ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی،قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی سنی علما کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی پر جان لیوا حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے علامہ مسعو د الرحمان عثمانی کی شہادت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔

Daily Askar

Comments are closed.