شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے اسلام آباد تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور سے اسلام آباد، سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیرخان سے کاٹلنگ تک،

ہزارہ ایکسپریس وے کو برہان سے جھاری کس تک اور ایم 14کو ہکلہ سے فتح جنگ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے ۔ترجمان نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں ،

گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔ ترجمان نے کہا کہ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔ اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔

Daily Askar

Comments are closed.