سپریم کورٹ نےکوہاٹ کے ریٹرننگ افسرکی معطلی کاپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوہاٹ کے ریٹرننگ افسرکی معطلی کاپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کی جانب سےکوہاٹ کے ریٹرننگ افسرکی معطلی کیخلاف کیس کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی جانب سے تحریر کیے گئے3صفحات پرمشتمل فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ کے ریٹرننگ افسرکی معطلی کا27 دسمبر کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ پشاورہائیکورٹ کےسنگل بینچ نےالیکشن کمیشن کونوٹس کیےبغیرفیصلہ دیا۔

تحریری حکم نامے کے مطابق کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر پرکسی قسم کا کوئی الزام نہیں تھا،ریٹرننگ افسران کی تعیناتی الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، پشاورہائیکورٹ کافیصلہ کوہاٹ میں انتخابات میں تاخیرکاباعث بن سکتاہے۔

الیکشن کمیشن نے کوہاٹ کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے2 جنوری کو سماعت کی۔

Daily Askar

Comments are closed.