سینیٹر مشتاق احمد نے انتخابات کے انعقاد کے حق میں قرار داد جمع کرادی

عام انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے سینیٹ میں قرار داد منظور ہونے کے بعد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے انتخابات کے انعقاد کے حق میں ایوان بالا میں قرار داد جمع کرا دی۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے الیکشن کے انعقاد کے حق میں سینیٹ میں قرار داد جمع کروادی۔ قرار داد کے متن کے مطابق لا اینڈ آرڈر اور موسم پر انتخابات ملتوی کرنے کی قرار داد غیر دستوری اور غیر جمہوری ہے۔

سینیٹ میں عام انتخابات 2024 ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کو دستور سے ماوراء کسی اقدام کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا، انتخابات کیلئے 8 فروری کی تاریخ مقرر ہے۔

جماعت اسلامی کی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ انتخابات کو ملتوی کرنے والی منظور قرار داد کو کالعدم تصور کیا جائے۔

Daily Askar

Comments are closed.