شکارپور پولیس نے ایک مغوی بازیاب کرانے کا دعوی کرلیا
تفصیلات کے مطابق۔ شکارپور ڈکھن تھانے سمیت مختلف تھانوں کی پولیس اور رینجرز نے جھان واہ کے کچے میں مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ۔ ایک مغوی کو بازیاب کرا لیا
بازیاب کرائے گئے مغوی کی شناخت راشد تھہیم کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ مغوی شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے 26 جنوری 2025 کو امرود کے باغ سے اغوا کیا تھا۔
ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ اور ونگ کمانڈر رینجرز کی سربراہی میں مغوی کی بازیابی کے لیے ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا۔
جھان واہ پولیس کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر پولیس اور رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔
ڈاکو مغوی کو جھان واہ کچے سے دوسرے علاقے میں لے جا رہے تھے۔ جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں ۔ ڈاکو مغوی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔شکارپور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔
مغوی کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ
Comments are closed.