گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عارضی طیارہ ایندھن فراہمی اسٹیشن قائم

8

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
گوادر:
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ (این جی آئی اے) پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے تعاون سے عارضی بنیادوں پر طیاروں کے لیے ایندھن فراہمی کا اسٹیشن قائم کر دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق یہ سہولت طیاروں کی بروقت اور محفوظ پروازوں کے لیے نہایت اہم ہے۔ ایندھن کی فراہمی کے عمل میں ٹرانسپورٹیشن، جانچ، ذخیرہ اور طیاروں تک ترسیل شامل ہے، جو فی الحال ٹینکرز کے ذریعے کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مؤثر ری فیولنگ نظام سے فلائٹ شیڈول کی بہتری اور مسافروں کو سہولت فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس نظام میں ضروری آلات، آپریشنل طریقہ کار، عملہ اور ماحولیاتی و حفاظتی ضوابط کی مکمل پاسداری شامل ہے۔

Web Desk

Comments are closed.