گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ورلڈ اینوائرمنٹ ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہیں کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور آلودگی کے خاتمے میں گورنر ہاؤس کوئٹہ کا پچھلے تقریباً ڈیڑھ سو سال میں اہم کردار رہا ہے.
*گورنر بلوچستان / ورلڈ اینوائرمنٹ ڈے پیغام*
کوئٹہ 5 جون: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے ورلڈ اینوائرمنٹ ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بہت کم لوگوں کو اس بات کا علم ہیں کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے اور آلودگی کے خاتمے میں گورنر ہاؤس کوئٹہ کا پچھلے تقریباً ڈیڑھ سو سال میں اہم کردار رہا ہے.
گورنر ہاوس کوئٹہ میں اتنے طویل عرصے کے دوران ہزاروں درختوں اور پودوں کو پانی دینے اور ان کی نشوونما کیلئے سردی گرمی میں مسلسل ٹھوس اقدامات اٹھانے کے علاوہ پرندوں کو خوراک فراہم کرنے اور ان کی پرورش کیلئے بھی مناسب انتظام موجود ہے. اس کار خیر میں گزشتہ اور موجودہ گورنر صاحبان، آفیسرز اور اہلکاروں کی گرانقدر خدمات اور شعوری کاوشیں شامل ہیں. انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں کراہ ارض کے مسقبل کیلئے خطرہ اور تمام انسانوں کیلئے باعثِ تشویش ہے. لہٰذا ضروری ہے کہ صورتحال کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، لوگوں کو شجرکاری کی جانب راغب کیا جائے اور جنگل اُگانے کی منظم کوششیں کی جائیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہیں کہ 2020 سے 2030 تک کی دہائی کو اقوام متحدہ نے ایکو سسٹم کی بحالی کی دہائی قرار دے رکھا ہے لہٰذا اقوام عالم کے اہم رکن کی حیثیت سے ہمیں بھی اس دوران ماحولیات کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اسکے تحفظ کی کاوشوں کو آگے بڑھانے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام اور ان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کو یقینی بنانا چاہیے. گورنر نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ ماحولیات کی بہتری کیلئے اور خاص طور سے بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کے حوالے سے پاکستان کی کارکردگی کو انٹرنیشنل لیول پر سراپا جا رہا ہے. گورنر بلوچستان نے اس حوالے سے ملک اور صوبے میں کام کرنے والے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کی شاندار کارکردگی کا اعتراف کرنے اور ان کی ستائش کی ضرورت ہے.
Comments are closed.