ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے11صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔
ملتان( )
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے11صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 5ہزار436 یونٹس بجلی چوری کرنے پرایک لاکھ28ہزار روپے جرمانہ عائد۔11بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں بھجوادیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق3جو ن2023 ء کو ملتان سرکل میں 2 چوروں کو60000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 3بجلی چوروں کو14000 روپے جرمانہ عائد،رحیم یار خان سرکل میں 6 بجلی چوروں کو54500روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
Comments are closed.