ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر سب انسپیکٹر عثمان بشارت نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی کی کارروائی

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم راولپنڈی چوہدری عبدالروف کی ہدایات پر سب انسپیکٹر عثمان بشارت نے کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم عاطف حمید سوشل میڈیا پر ڈالرز کی فروخت کے اشتہارات لگاتا تھا۔

ملزم نے متاثرہ سے 1800 امریکی ڈالر کی فروخت کے لئے پیسے ہتھیائے۔

ملزم نے 508107 روپے بینک اکاونٹ کے ذریعے ٹرانسفر کروائے اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا تھا۔

ملزم کو ٹریپ کر کے راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے جعلی سازی کے لئے متعدد جعلی واٹس ایپ اکاونٹ بنا رکھے تھے۔

ملزم نے فیس بک پر وائس پوائنیر (wise pioneer)کے نام سے بھی اکاونٹ بنایا ہوا تھا۔

ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاونٹ برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے

Daily Askar

Comments are closed.